ذات پات اور فرقہ وارانہ تشدد سے دوچار سہارن پور میں کل مایاوتی کے مجوزہ
دورہ کے اعلان سے سیاسی اور انتظامی حلقوں میں ماحول گرم ہوگیا ہے۔محترمہ مایاوتی بڈگاوں
علاقے کے شبیر پور گاوں جائیں گے جہاں دلتوں اور راجپوتوں میں پانچ مئی کو تصادم ہوگیا تھا۔اس تصادم میں ا یک نوجوان کی موت ہوگئی تھی جب کہ کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔